مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات کو باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جمعہ کی صبح ٹھیک 8 بجے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
صدارتی انتخابات کی کوریج کے لئے غیر ملکی صحافی حسینیہ ارشاد میں موجود ہیں۔
پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے حسینیہ ارشاد کے باہر عوام صفوں میں منتظر ہیں۔
العالم ورلڈ نیٹ ورک کے رپورٹر پولنگ اسٹیشن میں موجود
العالم گلوبل نیٹ ورک کے رپورٹر صدارتی انتخابات کی کوریج کے لیے نارمک جامع مسجد میں موجود ہے۔
کردستان، 1296 پولنگ اسٹیشنز پر عوام ووٹنگ کے لئے جمع
صوبہ کردستان کے شہروں اور دیہاتوں میں مقیم افراد کو صدارتی انتخابات میں شریک کرنے کے لئے مجموعی طور پر 1296 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے 25 ہزار افراد صوبے کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعیینات ہوں گے۔
گیلان، 2690 پولنگ اسٹیشنز، 2 ملین سے زائد ووٹرز
گیلان میں مجموعی طور پر 2690 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 372 موبائل پولنگ اسٹیشنز بھی ہوں گے۔ صوبے کے 22 لاکھ سے زائد افراد ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔
محمد جواد ظریف نے اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالا
سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حسینیہ جماران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سری لنکا میں ووٹنگ کا آغاز
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایرانی سفارت خانے پر صدارتی انتخابات کے سلسلے میں باقاعدہ پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
زاکانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
تہران کے میئر علیرضا زکانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مخبر نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
قائم مقام صدر محمد مخبر نے وزارت داخلہ کے دفتر میں واقع پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
انڈونیشیا، ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز
دارالحکومت جکارتا میں ایرانی سفارت خانے میں صدارتی انتخابات کے لئے باقاعدہ ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
استنبول، صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع
ترکی کے شہر استنبول میں واقع پر ایرانی سفارت خانے میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد ووٹ دینے کے لئے آرہے ہیں۔
دبئی، ووٹ دینے کا سلسلہ جاری
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ایرانی سفارت خانے میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آرہی ہے۔
نجف اشرف، ایرانی قونصل خانے میں ووٹنگ جاری
عراقی شہر نجف اشرف میں واقع ایرانی قونصل خانے میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد ووٹ دینے کے لئے آرہی ہے۔
افغانستان، مزار شریف میں ایرانی شہری ووٹ دے رہے ہیں
افغانستان کے شہر مزار شریف میں واقع ایرانی قونصل خانے میں پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے جہاں ایرانی شہری اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔
تاجکستان، ایرانی سفارت خانے میں ووٹنگ جاری
تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں واقع ایرانی سفارت خانے میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور بڑی تعداد میں ایرانی شہری ووٹ دے رہے ہیں۔
سڈنی میں ایرانی سفارت خانے میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں 14ویں صدارتی مدت کے لیے انتخابی عمل کا آغاز ہوا۔
قطر میں ووٹنگ کا آغاز
قطر میں مقیم ایرانیوں کی ووٹنگ کا عمل قطر میں ایرانی سکول کی برانچ میں شروع ہو گیا ہے۔
عدلیہ کے سربراہ ووٹ کاسٹ کرلیا
عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژهای نے حضرت عبدالعظیم کے مزار پر موجود پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ایرانی چیف جسٹس نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد شہید امیرعبداللہیان کے مزار پر بھی حاضری دی۔
ایرانی آرمی چیف جنرل موسوی نے ووٹ کاسٹ کیا
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے شہید فلاحی ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ووٹ کاسٹ کیا
ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے جمعہ کی صبح اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ناطق نوری کی حسینیہ ارشاد میں ووٹنگ کے لئے حاضری
حجت الاسلام ناطق نوری نے تہران کے حسینیہ ارشاد میں حاضر ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
باقر قالیباف نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
صدارتی امیدوار محمد باقر قالیباف نے حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
محسن رضائی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
محسن رضائی نے مسجد لرزادہ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں حاضر ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
آیت اللہ آملی لاریجانی نے اپنا ووٹ ڈالا
مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے شورای نگہبان کے دفتر میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
جنرل قاانی نے مشہد میں ووٹ کاسٹ کیا
جنرل قاانی نے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
جلیلی نے تہران کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالا
صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے جمعہ کو تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
پزشکیان نے فیروزآباد کے ہسپتال میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے تہران میں واقع فیروز آباد ہسپتال میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
آذربائیجان میں ایرانی شہریوں نے 14ویں صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
95 ممالک میں ووٹنگ جاری
گارڈین کونسل کے ترجمان ہادی طحان نظیف نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ دنیا کے 95 ممالک میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیشی دارالحکومت میں ایرانیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا
ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ایرانی شہری ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سفارت حاضر ہوئے۔
لاریجانی نے مازندران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
پارلیمنٹ کے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سابق اسپیکر علی لاریجانی جمعے کو اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے شمالی صوبے مازندران کے ایک پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
آپ کا تبصرہ